Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور ناقابلِ قبول ہیں، حکومت ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے: آئی ایس پی آر

حکومت ادارے کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 11:41am
آئی ایس پی آر بلنڈنگ۔ فوٹو — فائل
آئی ایس پی آر بلنڈنگ۔ فوٹو — فائل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کے بالخصوص ایک اعلٰی فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ادارے اور سینئر افسران کے خلاف غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے جو کہ غیر ضروری ہیں۔

اپنے بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے، پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے جس میں غیر قانونی عمل پر سخت ایکشن لیا جاتا ہے، پاک فوج کو پیشہ ورانہ فورس ہونے پر فخر ہے۔

مزید پڑھیے:آئی ایس پی آر کے بیان پر اسد عمر کا ادارے سے سوال

پاک فوج کے سروسز پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ الزامات سے فوجیوں کی عزت کو داغ دار کیا جا رہا ہے، کسی کو ادارے، افسران کی بے عزتی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ادارہ پورے شدومد سے اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حکومت سے درخواست کی گئی ہے ادارے کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

Federal govt

ISPR

COAS

imran khan