Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے، مریم اورنگزیب

فیصلہ ہوا کہ پاکستانی سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہوگی
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2022 12:43am
”Itna jhoot bolo kay….“ Marriyum Aurangzeb criticizes Imran Khan | Press conference | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات کو نشریات مریم اونرگزیب نے عمران خان کی نیوز کانفرنس کے ردِ عمل میں کہا کہ عمران خان زخمی حالت میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کاغذ لہرا کر سائفر کا بیانیہ شروع کیا، آڈیو لیکس سے عمران خان کے جھوٹ عیاں ہوگئے ہیں اور اب عوام ان کے جھوٹ پر یقین نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خون بہا کر سیایست نہیں کی جا سکتی، لہٰذا سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے، عمران خان نے بند کمرے میں آرمی کو توسیع دینے کی پیشکش کی جب کہ فیصلہ ہوا کہ پاکستانی سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہوگی۔

مریم اونرگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان افسوسناک واقعے پر زخمی ہوئے جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے مذمت کی تاہم عمران اس حالت میں بھی جھوٹ بول رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرتے، انہوں نے اقتدار بچانے کے لئے غیر آئینی اقدامات کئے، ان کے دور میں مافیاز کا راج تھا جب کہ خان کے دور میں آٹا، گیس اور چینی بھی چوری کی گئی۔

COAS

اسلام آباد

imran khan

Maryam Aurangzeb