Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاست میں اندھی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا، فضل الرحمان

عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی آگ لگائی، اب وہ خود اپنی لگائی آگ میں جل رہے ہیں
شائع 04 نومبر 2022 10:39pm
سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — فائل
سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — فائل

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاست میں اندھی جنونیت کا استعمال عمران خان کو لے ڈوبے گا۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی آگ لگائی، اب وہ خود اپنی لگائی آگ میں جل رہے ہیں، سیاست میں اندھی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا، ملزم کو پی ٹی آئی کارکنان نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا اور بعدِ ازاں پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان الزامات لگا کر انتشار پھیلا رہے ہیں، لہٰذا واقعہ کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات ضروری ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد

Molana Fazal ur Rehman

Imran Khan Container