Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا دی گئی

پیٹرولیم لیوی کا نفاذ 16 نومبر سے ہوگا
شائع 04 نومبر 2022 10:01pm
پیٹرولیم لیوی کا نفاذ 16 نومبر سے ہوگا۔ فوٹو — فائل
پیٹرولیم لیوی کا نفاذ 16 نومبر سے ہوگا۔ فوٹو — فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی جس کا نفاذ 16 نومبر سے ہوگا۔

ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساتویں مردم شماری کے لیے 5 ارب کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ منظور جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کر دی۔

اسلام آباد

IMF

Petroleum products

petroleum prices

Economic coordination committee (ECC)