Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع

درخواست دینے کے موقع پر تھانہ سٹی وزیرآباد کی بجلی بند ہوگئی۔
شائع 04 نومبر 2022 08:44pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے لیے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئی۔

زبیر نیازی اور پی ٹی آئی لائرز ونگ پنجاب کے عہدیدار تھانہ سٹی وزیرآباد پہنچ گئے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی درخواست دینے کے موقع پر تھانہ سٹی وزیرآباد کی بجلی بند ہوگئی۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی کی لائٹ جان بوجھ کر خراب کی گئی یا واقعہ ہی خراب ہے، درخواست آن لائن ٹیگ کے بغیر نہیں دیں گے۔

درخواستگزار قیادت نے استفسار کیا کہ جان بوجھ کر لائٹ بند کی گئی ہے۔

جبکہ پی ٹی آئی وکلا کا موقف ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست کی آن لائن رسید وصول کریں گے۔

دوسری جانب ضلع وزیرآباد کے پی ٹی آئی سے منسلک سینئر قانون دان اور زبیر نیازی تھانہ سٹی وزیرآباد میں موجود ہیں۔

pti leader

imran khan

Wazirabad