Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔
شائع 04 نومبر 2022 07:00pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قدیر الحسن کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم شکایت کنندہ کے گھر والوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث تھا، ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

FIA

sindh

Hyderabad

fia cyber crime