Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شائع 04 نومبر 2022 03:21pm
فیصل آباد(بشکریہ:گوگل میپ)
فیصل آباد(بشکریہ:گوگل میپ)

فیصل آباد کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شاہد کہ عدالت میں پولیس اہلکار عامر وینس نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بھائی رمضان اور ذیشان جاں بحق ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

firing

Faisalabad

Session court