Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹرنے اپنے تمام دفاتر عارضی طورپر بند کردیے

ایلون مسک ملازمین کو فارغ کرنا چاہتے ہیں، امریکی میڈیا
شائع 04 نومبر 2022 03:21pm
تصویر: ٹیک کرنچ
تصویر: ٹیک کرنچ

سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹرکے نئے مالک ایلون مسک کا ایک کے بعد ایک ایکشن سامنے آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرنے اپنے تمام دفاترعارضی طورپر بند کردیئے ہیں۔

ٹویٹر انتظامیہ کے مطابق ملازمین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے ان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج ہوگا۔

اس کے علاوہ نوکری سے نہ نکالے جانے والے ملازمین کو بھی ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک 3700 ملازمین کو فارغ کرنا چاہتے ہیں، جو ٹوئٹر کی ورک فورس کا نصف ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے مستقبل کے لیے کڑے فیصلے لینا ناگزیر ہیں۔

ٹویٹر

Elon Musk