عمران کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے دیا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردی کرتے ہوئے 11 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ درخواست گزار محمد آفاق ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے،نااہل شخص کسی سرکاری، حکومتی عہدے یا سیاسی جماعت کی سربراہی نہیں کرسکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے اور تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے ۔
Comments are closed on this story.