Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی‘

عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے
شائع 04 نومبر 2022 11:36am
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرعمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کو گونتا موبے جیل بنادیا گیا ہے جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے ، اس میں انہوں نے اور 70وزراء نے رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنےوالےایک سے زیادہ منظم سازش کے آلہ کارتھے، اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطے کی سیاست بھی بدل جاتی ،آج 2 بجےلال حویلی میں احتجاجی جلسے سے خطاب کروں گا۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے ایک ملزم سےفوری بیان دلوانااورباقیوں کوفرار کرواناسوالیہ نشان ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے، امن اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپناحق لے کر رہیں گے۔

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League