Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خدا کا شکر ہے وہ ٹھیک ہیں‘

عمران خان پر حملے کے بعد جمائمہ کا ردعمل سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2022 12:36am

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا تحریک انصاف کے مارچ پر حملے کے بعد ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیرآباد سے گزرتے ہوئے اللہ ہو چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر کا لنک ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ خبر ہے جس سے ہم ڈرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا کا شکر ہے وہ (عمران خان) ٹھیک ہیں، ان کے بیٹے حملے کو ناکام بنانے والے ہیرو کے شکر گزار ہیں۔

جمائمہ نے قاتلانہ حملہ ناکام بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر پوسٹ کی اور اسے ہیرو قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے سربراہ لاہور سے اسلام آباد تک حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔ ان کا مارچ پچھلے جمعہ 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک لاہور سے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

imran khan

Jemima Goldsmith