فلم جوائے لینڈ کے اداکار علی جونیجو نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے ڈیبیو اداکار علی جونیجو نے برازیل میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کو برازیل میں ہونے والے سالانہ 46 ویں ساؤ پولو انٹرنیشنل فلم فسٹیول میں بھی پیش کیا گیا، جہاں دنیا کے دیگر ممالک کی 240 سے زائد فلمیں بھی پیش کی گئیں۔
پاکستانی فلم نے فیسٹیول میں دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا اور فلم کے اداکار علی جونیجو کو ’بہترین جیوری مینشن اداکار‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فلم جوائے لینڈ نے برصغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے علی جونیجو کو ایوارڈ ملنےپر انسٹا اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔
واضح رہے کہ جوائے لینڈ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 18 نومبر کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
فلم کو آسکر کی پاکستانی اکیڈمی نے اسے غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کر رکھا ہے اور اس فلم کا مقابلہ دیگر 90 ممالک کی فلموں سے ہوگا۔
Comments are closed on this story.