Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق ہو گئی ہے تو میں کیا کروں؟ خودکشی کرلوں؟

اداکار عمران اشرف سے علیحدگی کے بعد کرن اشفاق کا ناقدین کوجواب
شائع 03 نومبر 2022 11:50pm

اداکار عمران اشرف سے طلاق کے بعد سابق اہلیہ کرن اشفاق نے تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے دیا۔

کرن اشفاق نے انسٹااسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس بے وجہ تنقید سے تنگ آ گئی ہوں، ہر کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے، بالخصوص خواتین یہ لوگ کیا چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کر لوں؟۔

اپنی اس پوسٹ میں کرن نے کچھ خواتین کے کمنٹس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے اور لکھا کہ میں ایسے کمنٹس سے عاجز آ گئی ہوں۔

کرن کی طرف سے جو اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے، ان میں ایک خاتون نے لکھ رکھا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر شدید جھٹکا لگا کہ تم طلاق کے بعد کس طرح نارمل زندگی گزار رہی ہو۔

اس تبصرے پر کرن نے لکھا کہ ہمارے معاشرے میں اگر لڑکی کو طلاق ہو جائے تو لوگ اسے زندہ نہیں رہنے دیتے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی چار سالہ شادی کے خاتمے کے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف نے لکھا تھا کہ بوجھل دل کے ساتھ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم باہمی رضامندی کے ساتھ باعزت طریقے سے الگ ہو رہے ہیں۔

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque