کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 تاخیر کا شکار
فلائٹ کی روانگی کیلئے متبادل کیبن کریو کا بندوبست کیا گیا ہے
کراچی سے لاہور جانے والی فلائٹ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی فلائٹ نمبر 306 تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کلفٹن میں ہونے والے مظاہرے کے باعث کاکپٹ کریو ٹریفک میں پھنس گیا، کاکپٹ کریو کے نہ ہونے کے باعث فلائٹ تاخیر کا شکار ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ فلائٹ کی روانگی کے لئے متبادل کیبن کریو کا بندوبست کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 309 کے متبادل کیبن کریو بھیجا جارہا ہے جو کہ اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی۔
karachi
PIA
Civil Aviation
مقبول ترین
Comments are closed on this story.