Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پر حملے میں تین افراد ملوث ہیں، اسد عمر

عمران خان ملک گیر کال دیں گے۔
شائع 03 نومبر 2022 08:11pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے میں تین افراد ملوث ہیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ اس کے ذمہ دار ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ان تینوں افراد کو عہدے سے ہٹایا جائے، نہیں ہٹایا گیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسپتال میں بہتر حالت میں ہیں اور عمران خان ملک گیر کال دیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم تینوں افراد کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرکروارہے ہیں، ہم خان صاحب کی اگلی کال کا انتظار کررہے ہیں۔

pti leader

imran khan

Asad Umer