عمران خان پر فائرنگ، آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا
عمران خان، دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاک فوج
حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ کے واقعہ پر پاک فوج کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عمران خان،دیگرزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہیں، لانگ مارچ میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
اس سے قبل، وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان بھی زخمی ہوئے۔
ISPR
imran khan
Wazirabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.