Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

’بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں‘

بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے نہ حمایت مل رہی ہے، شیخ رشید
شائع 03 نومبر 2022 04:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سارا جہان عمران خان کے پیچھے پڑگیا ہے، لیکن وہ سب کو شکست دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں، اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرین کی امداد کے الزام کا جواب دے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے، اس لیے حالیہ چینی دورے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے، نہ حمایت مل رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔

Sheikh Rasheed

imran khan