Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی میں تجارت کی مفاہمت

یادداشت پر گورنر اسٹیٹ بینک اور بینک آف چائنا کے گورنر نے دستخط کئے
شائع 03 نومبر 2022 03:45pm
تصویر بنزریعہ اے ایف پی
تصویر بنزریعہ اے ایف پی

پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست چینی کرنسی میں تجارت کے حوالے سے اہم مفاہمت ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنا نے رین مِن بی (آر ایم بی) جسے چینی یوآن بھی کہا جاتا ہے، میں تجارت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور بینک آف چائنا کے گورنر یی گینگ نے دستخط کئے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست چینی کرنسی میں تجارت اور آر بی ایم میں کلیئرنگ کے انتظامات کئے جائیں گے۔

دونوں بینکوں کے درمیان معاہدے اور اس اقدام سے پاکستانی درآمد کنندگان ڈالر کے علاوہ چینی کرنسی میں بھی ادائیگی کرسکیں گے۔

چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کیلئے آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

Pakistani currency

RMB