Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس، جج کی شہباز گِل کو غیر حاضری پر وارننگ

آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے، عج طاہر عباس سپرا
شائع 03 نومبر 2022 03:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہبازگل کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی، جج نے ریمارکس دیے کہ آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی۔

شہبازگل کے وکیل نے آج کی حاضری کی استثنا کی درخواست دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ شہباز گل بیمار ہیں اور سفر نہیں کرسکتے، حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جائے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آخری موقع دے رہا ہوں آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔

عدالت نے حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

shahbaz gill

islamabad session court