Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی فیس: نجی اسکولوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

والدین کی شکایت پر نوٹس لیا، رفیعہ جاوید
شائع 03 نومبر 2022 02:41pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے غیرقانونی فیس وصول کرنے والے نجی اسکولوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب کوئی بھی پرائیویٹ اسکول طلبا اور والدین سے غیر قانونی فیس وصول نہیں کریگا۔

مراسلے کے مطابق سرٹیفکیٹ کی مد میں طلبا اور والدین سے کوئی فیس نہیں لی جاسکتی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ والدین کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے انرولمنٹ ، ایڈمٹ کارڈ اور سرٹیفکیٹس کی مد رقم وصولی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ والدین نے کچھ نجی اسکولوں کیخلاف شکایات کی ہیں۔

یاد رہے کہ والدین نے شکایت کی ہے کہ نجی اسکول ایڈمٹ کارڈ،انرولمنٹ،سرٹیفیکیٹ کی مد میں رقم وصول کرتے ہیں۔

sindh

تعلیم

Private Schools