Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائے ونڈ میں عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا

اجتماع میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع
شائع 03 نومبر 2022 03:56pm
اسکرین گریب آج نیوز
اسکرین گریب آج نیوز

رائے ونڈ میں عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں شرکت کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد اجتماع گاہ پہنچ گئے ہیں۔

رائے ونڈ میں شروع ہونے والے عالمی اجتماع کے موقع پر ریلوئے حکام کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کردئیے گئے ہیں۔

اجتماع میں آنے والوں کی سہولت کے لئے 2 شٹل ٹرینیں چلائی جائیں گی اور اضافی بکنگ اسٹاف بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بم ڈسپوزل عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنادیا گیا ہے۔

رائے ونڈ اجتماع میں ریل گاڑیوں کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

Pakistan Railways

Punjab police

Raiwind