Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی20 ورلڈ کپ کا جادو: کترینہ ہربھجن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے لگیں

بھارت اور ساؤتھ افریقہ کے میچ سے قبل کترینہ ایکشن میں
شائع 03 نومبر 2022 11:05am

ٹی 20 ورلڈ کپ کا جادو بھارت میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے، بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ساتھ کرکٹ کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

کترینہ دراصل بھارت اورجنوبی افریقہ کے میچ سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اسپورٹس شومیں شریک تھیں۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہربھجن کی جانب سے بیٹنگ کا چانس ملنے پرکترینہ ان کی کرائی گئی پہلی گیند کھیلنے میں ناکام ہوگئیں۔

بھارتی کرکٹرکاکہنا تھا کہ اچھے دن آگئے ہیں کیونکہ کترینہ کیف شومیں موجود ہیں۔ اداکارہ نے ہربھجن سنگھ کو چھکے چوکے بھی خوب مارے۔

اس موقع پر 2 مزید بالی ووڈ ستاروں ایشان کھتر اورسدھانت چترویدی نے فیلڈرزکے فرائض سرانجام دیے کیونکہ اس شو میں شریک کترینہ کا اصل مقصد ان دونوں کے ہمراہ اپنی نئی فلم ”فون بھوت“ کی تشہیرتھا۔

گرومیت سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فون بھوت کو فرحان اختراوررتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی روی شنکرن اور جسویندرسنگھ نے لکھی ہے۔ اسے 4 نومبرکو بڑے پردے پرپیش کیا جائے گا۔

کترینہ آخری باراکشے کمار کے ساتھ 2021 میں ریلیزہونے والی فلم سوریاونشی میں نظر آئی تھیں۔ فون بھوت کےعلاوہ کترینہ جلد سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر3 میں نظرآئیں گی۔اداکارہ کے آنے والے پراجیکٹس میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اخترکی فلم“ جی لے ذرا“ بھی شامل ہے ۔

T20 World Cup

Katrina Kaif

Phone Bhoot