Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر آڈیو لیک انکوائری: عمران خان ، شاہ محمود قریشی آج ایف آئی اے میں طلب

دونوں رہنماؤں کو دوپہر 12 بجے اسلام آباد دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 10:42am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

سائفر آڈیو لیک انکوائری میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا۔

عمران خان کوسائفر انکوائری کے لئے آج دوپہر 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی آج دوپہر 12 بجے دوبارہ طلب کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کو 28اکتوبر کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنمااسد عمر کو بھی2 نومبر کو دن 12بجے طلب کیا گیا تھا مگر وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔

سائفر انکوائری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، وفاقی سیکرٹری داخلہ ایف آئی اے میں شکایت کنندہ بنے ہیں جبکہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ سائفر انکوائری کر رہا ہے۔

عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی نوٹس جاری

اس سے قبل ایف آئی اے نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی نوٹس جاری کیا ، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹ اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہے، عمران خان کو تحقیقات کے لئے طلب کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کےاکاؤنٹ سےلاتعلقی کااظہارکیاتھا۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

FIA

اسلام آباد

imran khan

Summon