Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرخارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ
شائع 03 نومبر 2022 08:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ میں ملاقات ہوئی، وفود کے ہمراہ ملاقات کےدرمیان پاک چین سفارتکاری کے دو طرفہ امور ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کی جانب سے تمام اہم امور پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہورہا ہے، چین کی ترقی عالمی امن کے لئے ایک بڑھتی ہوئی قوت اور عالمی استحکام کے لئے ایک مضبوط عنصر ہے۔

وانگ ژی نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات کو نئی تحریک ملے گی، چین آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔

بلاول بھٹو نے 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کی کامیابی پر چینی ہم منصب کو مبارکباد دی۔

Bilawal Bhutto Zardari

China Visit

Pakistan Foreign Minister

wang xi