Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس کا یوکرین کے ساتھ اناج برآمدگی معاہدے پرواپسی کا اعلان

خلاف ورزی ہوئی تو روس دوبارہ دستبردار ہوجائے گا
شائع 03 نومبر 2022 08:48am
روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 22 جولائی میں ہوا تھا، تصویر روئٹرز
روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 22 جولائی میں ہوا تھا، تصویر روئٹرز

روس نے یوکرین کے ساتھ اناج برآمدگی معاہدے پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین سے ترکی کو اناج کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

ضمانت دی گئی ہے کہ اناج کی راہداری کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اوراگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی، تو روس دوبارہ دستبردار ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: روس اناج کی برآمدگی کے معاہدے سے الگ ہوگیا

اس سے قبل روس اناج برآمدگی معاہدے سے ہوگیا تھا۔ جس پر یہ جواز پیش کیا تھا کہ روس نے اپنے بحری جہازوں پر یوکرینی حملوں کے بعد معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مغرب کی حاکمیت کمزورہوگئی، روسی صدر

روسی حکام کے مطابق بحیرہ اسود میں بحری جہازوں پر یوکرین نے 16 ڈرون حملے کیے تھے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے فیصلے کو ”اشتعال انگیز“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے ممکنہ طور پر بھوک میں اضافہ ہوگا۔

Vladimir Putin

Ukraine

russia ukraine conflict