Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

نیٹ فلکس کے نئے سستے پیکج پر سب کچھ نہیں ملے گا

اشتہارات پر مبنی نیٹ فلکس کا نیا پیکج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہوگا
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 09:46pm

نیٹ فلکس کی نئی ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کل 3 سے ہوگا لیکن اس سروس میں لائسنسنگ کی پابندیوں کی وجہ سے کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی۔

گزشتہ دنوں اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں صارفین نیٹ فلکس پر اشتہارات دیکھنے کے عوض 6.99 ڈالر کم فیس ادا کرینگے جس کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے ۔

اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہوگا جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

اشتہارات کی فروخت ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نیٹ فلکس کی آمدنی کے نئے ذرائع پیدا ہونگے کیونکہ نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد اس سال لگاتار دو سہ ماہیوں میں کم ہوئی ہے ۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنے کے بعد ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی اپنی آمدنی بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔

کمپنی کے حکام کے مطابق کہ تمام پریمیم درجے کا مواد اس سستے پلان پر دستیاب نہیں ہوگا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایسے شوز موجود ہونگے جو 85 سے 90 فیصد نیٹ فلکس پر دیکھے جاتے ہیں جس میں دی کراؤن جیسی مقبول سیریز بھی شامل ہے۔

اس حوالے سے معلومات رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ کچھ اسٹوڈیوز یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ نیٹ فلکس کی اشتہار پر مبنی سروس کتنی اچھی طرح سے کام کرتی ہے۔

نیٹ فلکس اپنے کچھ مقبول ترین پروگراموں جیسے سین فیلڈ، گلمور گرلز اور این سی آئی ایس کا مالک نہیں ہے لیکن انہیں سونی، وارنر بروس اور یونیورسل جیسے حریف اسٹوڈیوز سے لائسنس حاصل ہے۔

ان میں سے کچھ لائسنسز ایسے ہیں جو اس وقت تیار کیے گئے تھے جب نیٹ فلکس کی انتظامیہ سروس پر اشتہارات کے سخت خلاف تھی وہ اس نئی سروس پر اپنے مواد کو چلنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

کچھ اسٹوڈیوز اپنے شوز کے حقوق کیلئے زیادہ آمدنی پر اسٹریمنگ سروس کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں کہ آمدنی میں ان کا حصہ بھی بڑھایا جائے۔

Netflix