Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کیخلاف نا اہلی ریفرنس مسترد کردیا

ریفرنس مسترد کرکے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی گئی
شائع 02 نومبر 2022 07:19pm
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل
سابق صدر آصف علی زرداری۔ فوٹو — فائل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس مسترد کردیا۔

نااہلی کا ریفرنس سید ذوالفقار عباس بخاری کے جانب سے دائر کیا گیا تھا جو گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوا تھا۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ آصف علی زرداری کو آئین کے آرٹیکل 62/63 کے تحت رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دے کر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

راجہ پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی۔

Asif Ali Zardari

National Assembly

Raja Pervaiz Ashraf