Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سواتی اعظم بستی میں رہنے والے ہیں، ارب پتی کیسے بنے؟ عرفان مروت

عمران خان نے ایک بھی معاہدہ پورا نہیں کیا۔
شائع 02 نومبر 2022 06:14pm
عرفان مروت (فوٹو:فائل)
عرفان مروت (فوٹو:فائل)

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما عرفان مروت کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے اور عمران خان میں طلاق ہوگئی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عرفان مروت نے کہا کہ عمران خان نے ایک بھی معاہدہ پورا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی، اعظم بستی میں رہنے والے ہیں، وہ ارب پتی کیسے بنے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آج حکومت آرمی چیف کے نام کا اعلان کردے، سب ٹھنڈا ہو جائیگا، ایک آرمی چیف کی مقرری کی وجہ سے ملک کو اس نہج تک پہنچا دیا۔

عرفان مروت کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں عمران خان نے فوج پر ہی بات کی ہے، آرمڈ فورسز میں خامیاں ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ادارے کو بدنام کیا جائے۔

GDA

Azam Khan Swati

kamran tessori

Irfan Marwat