آن لائن پاسپورٹ فیس، وزرت داخلہ کی ایپلی کیشن فعال
حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیس اور دیگر معاملات کیلئے گھنٹوں لائنوں میں کا جھنجھٹ ختم کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کے لیے وزیر اعظم کی سہولت کاری مہم کے تحت آن لائن پاسپورٹ فیس کے لیے وزارت داخلہ کی ایپلی کیشن ”پاسپورٹ فیس آسان]1“ مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور اب ہر کسی کے استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
وزیر داخلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہری اس ایپ کو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب پر بھی استعمال کر سکیں گے۔
پاسپورٹ فیس آسان کیا ہے؟
”پاسپورٹ فیس آسان“ پاکستانی عوام کی سہولت کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، وزارت داخلہ اور حکومت پاکستان کی طرف سے ایک ڈیجیٹل اقدام ہے جو صارفین کو پاسپورٹ فیس کے حساب کتاب اور ادائیگی کے عمل میں مدد کرے گی۔
ای پیمنٹ
صارفین اپنی ضروریات کے مطابق مناسب آپشنز کا انتخاب کرنے اور ادائیگی کا چالان (PSID) تیار کرنے کے لیے ایک سادہ اور آسان طریقے سے پاسپورٹ فیس کا حساب لگا سکتا ہے۔
اس ”PSID“ کی ادائیگی اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ یا ون لنک ممبر بینک کی شاخوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
شکایت کا حل
صارفین اس ایپ سے ادائیگی کے عمل کے بارے میں شکایات درج کرا سکتے ہیں اور ان کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔
اسٹیٹس چیک
صارفین چند کلکس اور ٹیپس کے ذریعے ادائیگی یا شکایت کااسٹیٹس بھی معلوم کرسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.