Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران خان کے بہت سے پرانے ساتھی کنٹینر سے غائب ہیں‘

ارشد شریف معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
شائع 02 نومبر 2022 04:43pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بہت سے پرانے ساتھی کنٹینر سے غائب ہیں، نام نہاد لانگ مارچ اب اسٹاپ مارچ ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم مذاکرات اور اچھے تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان سندھ آنے سے پہلے کراچی میں پی پی جیالوں سے مقابلہ کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے والد صاحب سرٹیفائڈ کرپٹ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

اس موقع پر اخوندزادہ چٹان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں سیلاب کی امداد کے لیےجمع شدہ رقم بھی شامل ہے، یہ معیشت پر وار کرنا چاہتے ہیں، یہ ملک کے سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کرنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان نے بغیر کسی جواز کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کررہے ہیں، اس لانگ مارچ کا پیسا کہاں سے آیا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چین سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

PPP

Faisal Karim Kundi

PTI long march 2022