Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، سی پیک کی وسعت اور جلد تکمیل پر اتفاق

'سی پیک کی افغانستان تک توسیع سے رابطوں کے اقدامات کو تقویت ملےگی'
شائع 02 نومبر 2022 04:30pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں کے سی آر منصوبے کے جلد آغاز کے لیے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا، ساتھ ہی چینی صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے اضافی امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب کے دوران امداد اور تعمیر نو کی کوششوں میں چینی تعاون پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں میں ایم ایل ون کو شروع کرنے اور کراچی سرکلر ریلوے کے جلد آغاز کے لیے تمام رسمی کارروائیوں کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

چینی صدر نے دو طرفہ تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کو بھی سراہا اور اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

چینی صدر نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے اضافی امدادی پیکج کا بھی اعلان کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں بین الاقوامی ماحول میں تیزی سے تبدیلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور موسمیاتی تبدیلی اور وبائی امراض سےمتعلق مشترکہ تعاون کی ضرورت پرزور دیا۔

دورانِ ملاقات افغانستان سمیت خطے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق کیا گیا کہ علاقائی سلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے مستحکم افغانستان ناگزیرہے، یہ بھی کہا گیا کہ سی پیک کی افغانستان تک توسیع سے رابطوں کے اقدامات کو تقویت ملےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر کو جلد از جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی جیسے چینی صدر نے قبول کرلیا۔

CPEC

PM Shehbaz Sharif

xi jing ping