Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ : نیدرلینڈز کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

نیدر لینڈز نے میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
شائع 02 نومبر 2022 12:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیدرلینڈزنے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا اورزمبابوے کی پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 40 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ اوپنر ویسلی مدھویرے 1، کپتان کریگ ارون 3، ریگیس چکابوا 5، شان ولیمز 28، ملٹن شمبا 2، ریان برل 2، لیوک جونگوے 6 اور رچرڈ نگروا 9 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیدر لینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے 3، برینڈن گلوور، لوگن وین بیک اور بس ڈی لیڈز نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز نے پراعتماد آغاز کیا تاہم اوپنر اسٹیفن مائیبرگ ابتدا میں 8 کے انفرادی اسکور پر جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم میکس او ڈاؤڈ اور ٹام کوپر دوسری وکٹ پر 73 رنز کی شراکت داری بنائی، کوپر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کولن ایکرمین 1، بس ڈی لیڈے 8 اور کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 5 رنز بناکر نمایاں رہے، میکس او ڈاؤڈ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدر لینڈز نے 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج گروپ 2 کا دوسرا میچ بھی اسی میدان پر کھیلا جائے گا، جس میں بنگلادیش اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

بنگلادیش اگر آج بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔

cricket

ICC

Australia

Netherlands

T20 World Cup

Zimbabwe

Adelaide