Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہرکھانا بنانے کے علاوہ پاؤں بھی دباتے ہیں، مہربانو

اداکارہ کو آئیڈیل نصف بہترملے ہیں
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 06:58pm
تصویر: انسٹاگرام/مہربانو
تصویر: انسٹاگرام/مہربانو

بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرنشرکی جانے والی ویب سیریز’چڑیلز’ کی اداکارہ مہربانو نے مداحوں کوکچھ عرصہ قبل ہی اپنی شادی کی خوشخبری سُنائی تھی مگر اس سے بھی بڑی خبریہ ہے کہ انہیں آئیڈیل نصف بہترملے ہیں جو کھانا بنانے کے علاوہ پاؤں بھی دباتے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہرکے ساتھ دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سراہا۔

مہربانوکے مطابق وہ اوران کے شوہر شاہ رخ کاظم علی کئی سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن انہیں یہ علم نہیں تھا کہ وہی ان کے شریک حیات بنیں گے۔ بطور ایک دوست وہ سمجھدار، مہربان، نرم دل تھے جن کی موجودگی انہیں تحفظ کا احساس دلاتی تھی۔

اداکارہ نے مداحوں کو بتایاکہ شاہ رخ ان کی توقعات سے زیادہ بڑھ کرخیال رکھتے ہیں۔ ناشتہ ، رات کا کھانا بنانے کے علاوہ پاؤں بھی دباتے ہیں۔ ٹی وی پروگرامز دیکھنے کے دوران انہیں اسنیکس لاکردیتے ہیں اور یہی نہیں اگران کا موڈ کسی وجہ سے خراب ہو تو شاہ رخ اسے بہتربنانے کیلئے ہنسانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے:اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

تاہم اپنے آئیڈیل شوہرکی خوبیاں بیان کرنے والی مہربانونے یہ بھی واضح کیا کہ ان سب کے باوجود شادی ایک تاحیات وابستگی ہے جو کافی آزمائشوں اور مصیبتوں کا سامنا بھی کروا سکتی ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام پراپنے فالوورز کوپیغام دیا کہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو آپ کواحساس دلاتی ہیں کہ آپ نے ایک ایسے ساتھی کاانتخاب کیا ہے جس کی آپ مستحق تھیں، جو آپ سے بےپناہ پیارکرتا ہے اور اس کے اظہار سے ڈرتا نہیں ہے۔

مہربانو نے رواں سال فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ کے ساتھ منگنی کاعلان کیا تھا، اکتوبرکے آغازمیں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مہربانو نے 27 اکتوبرکو اپنی شادی کی تصاویرشیئرکی تھیں۔

MEHAR BANO