Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشتعال انگیز تقریرکیس میں فاروق ستار سمیت تمام ملزمان بری

عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا
شائع 02 نومبر 2022 11:47am
فاروق ستار
فاروق ستار

کراچی کی انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصور، جاوید رحیم اورمحمود عبدالرزاق کو بری کردیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں 2016مقدمات درج کیے گئے ، ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

ATC Karachi

khuwaja izhar

waseem akhter