Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رُخ کی سالگرہ پر ’پٹھان‘ کے ٹیزر کا تحفہ

بالی ووڈ کنگ 4 سال بعد بڑی اسکرین پر بھرپور واپسی کر رہے ہیں
شائع 02 نومبر 2022 12:04pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے شدت سے منتظرشائقین کیلئے اپنی سالگرہ والے روز نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کا دوسرا ٹیزرجاری کیا ہے۔

آئند سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی اا فلم سے کنگ خان 4 سال بعد بڑی اسکرین پرواپسی کررہے ہیں۔ فلم کو ہندی تامل اورتیلگو زبان میں نشرکیا جائے گا۔

ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اداکار نے مداحوں کو ٓپیغام دیا، ”اپنی سیٹ بیلٹ باندھ لیجئے،موسم تبدیل ہونے والا ہے“۔

یش راج فلمزکی پروڈکشن اور سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ ایک جاسوس کے کردارمیں نظرآئیں گے، جس کی زندگی کا مقصد اپنی شناخت کے بجائے ملک کی حفاظت ہے۔

فلم میں شاہ رخ کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل شاہ رخ نے مارچ میں فلم کا پہلا ٹیزرشیئر کیا تھا۔

منشیات کیس میں بیٹےکی گرفتاری کے معاملے سے نمٹنے کے بعد زیرتکمیل پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والے کنگ خان نے مائیکروبلاگنگ سائٹ پرلکھا تھا ، ’میں جانتا ہوں کہ یہ تاخیر سے ہے، لیکن تاریخ یاد رکھیں ۔۔۔ پٹھان ٹائم کا آغازاب سے ہوا چاہتا ہے‘ ۔

رواں سال کے آغازمیں شاہ رخ نے راکٹری: دی نمبی ایفیکٹ، براہمسترا: پارٹ ون – شیوا، اور لال سنگھ چڈھا میں خصوصی انٹری دی تھی۔

میڈیا کے اندرونی ذرائع اور مداحوں کو بڑی امیدیں ہیں کہ پٹھان ہندوستانی باکس آفس پرہندی فلموں کے خشک دور کا خاتمہ کرے گی، گزشتہ کئی ماہ سے ہندی زبان میں شوٹ ہونے والی فلمیں ماضی کی طرح باکس آفس پر میگاہٹ ثابت نہیں ہو سکیں۔ بہت سے ناقدین نے ”بائیکاٹ مہم“ کے رجحان کو عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی رکشا بندھن جیسی فلموں کے متاثرہونے سے منسوب کیا ہے۔

شاہ رُخ خان آخری بارسینما اسکرین پر سال 2018 میں انوشکا شرما اورکترینہ کیف کے ساتھ فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پرکچھ خاص نام نہ کما سکی جس کےبعد شاہ رخ نے فلموں سے وقفہ لینے کااعلان کردیا۔

Shahrukh Khan

Pathaan

Laal Singh Chaddha

SHAH RUKH KHAN BIRTHDAY

Pathaan teaser