Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکپتن میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق

مقتولین اور ملزمان میں قتل کی رنجش پر دیرینہ تنازع چل رہا تھا
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 10:57am
فائرنگ
فائرنگ

پاکپتن میں ایس پی چوک کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین اور ملزمان میں قتل کی رنجش پر دیرینہ تنازع چل رہا تھا، جس کی پیشی پر مقتولین عدالت آرہے تھے کہ ملزمان نے تعاقب کرکے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے میں 3 سگے بھائی جان کی بازی ہار گئے ، جن کی شناخت ارشاد، تنویر اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکپتن میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکپتن میں 3 بھائیوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

firing

pakpattan

Sp chowk