اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 4.7 فیصد اضافے سے سالانہ شرح 26.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
شہری علاقوں میں 24.6 اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 29.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ کون سی چیز کتنی مہنگی ہوئی اس سے متعلق بھی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پیاز68 فیصد، ٹماٹر 41 فیصد، پھل 11 فیصد اور سبزیاں ساڑھے نو فیصد تک مہنگی ہوئیں ہیں۔
ایک ماہ میں چائے 10 فیصد، گندم کا آٹا 9 فیصد، خشک میوہ جات 6 فیصد، چکن 4 فیصد اور گوشت 2 فیصد سے زیادہ مہنگا ہوا ہے۔
اکتوبر میں بجلی چارجز 89 فیصد بڑھ گئے جبکہ فیول کے نرخوں میں 4.22 فیصد کمی آئی ہے۔
اکتوبر میں دال مسور، ماش، کوکنگ آئل، چنے کی دال، سفید چنا، آلو اور گھی کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے۔
Comments are closed on this story.