Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بلدیاتی انتخاب: سندھ حکومت کے انکار پر الیکشن کمیشن آج فیصلہ کرے گا

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی انتخاب پر مشاورت ہوگی
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2022 11:58am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

کراچی میں بلدیاتی انتخاب ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلے کا امکان ہے۔ سندھ حکومت الیکشن کرانے سے انکار کر چکی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی انتخاب پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں سندھ حکومت اور وزارت داخلہ کے حکام شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں سندھ حکومت کے نمائندے بریفنگ بھی دیں گے۔

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے لئے نفری موجود نہیں، اس لیے انتخاب کے انتظامات نہیں کر سکتے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ہر پولنگ اسٹیشن کے لئے 4 سے 8 اہلکاروں کی ضرورت ہوگی، آئی جی سندھ پہلے ہی نفری کی کمی کا کہہ چکے ہیں، 3 ماہ تک سیلابی صورت حال کے باعث نفری دستیاب نہیں۔

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھ کر جواب مانگا تھا۔

sindh govt

Sindh Police

Election commission of Pakistan

Sindh Local Government Election