Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا دوسروں سے زیادہ ذہین ثابت کرنے والی یہ نشانی آپ میں ہے؟

ہنسنے بولنے والوں کو بے وقوف سمجھ کر نظرانداز نہ کريں
شائع 01 نومبر 2022 11:46pm

سنجیدگی اچھی بات ہے ليکن خاموش رہنا خوبی نہيں بلکہ ہنس مکھ ہونا کمال ہے، ہنسنے بولنے والوں کو بے وقوف سمجھ کر نظرانداز نہ کريں۔

ماہرين کے مطابق البرٹ آئن اسٹائن جيسا ذہين شخص بھی ان باتوں سے محظوظ ہوتا تھا جن سے کوئی بچہ خوش ہوتا ہے۔

ایسے خواتین و حضرات جو ہنسی مذاق کے عادی ہوتے ہیں انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے، وہ افراد جو بہترین حس مزاح رکھتے ہیں اور اپنے بے ساختہ جملوں سے محفل کو گرمائے رکھتے ہیں ان کا آئی کیو لیول ان افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جو حس مزاح نہیں رکھتے۔

حس مزاح رکھنے والے ذہانت سے مالامال ہوتے ہيں ایسے افراد کی زندگی میں موجود رشتے بھی دیرپا ہوتے ہیں کیونکہ وہ پریشان کن اور تناؤ زدہ صورتحال کو اپنی حس مزاح سے کم کر سکتے ہیں۔

ماہرين کا دعویٰ ہے کہ خاموش طبعيت افراد کے مقابل خوش مزاج لوگوں ميں وہ تمام خوبياں پائی جاتی ہيں جو آپ اپنے لائف پارٹنر يا بزنس پارٹنرميں ديکھنا چاہتے ہيں۔

comedy

Happiness

sense of humor