Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے عمران خان کو پھر طلب کرلیا، نوٹسز جاری

عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور سائفر سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے
شائع 01 نومبر 2022 09:24pm
عمران خان کو تحقیقات کے لئے طلب کیا ہے۔ فوٹو — فائل
عمران خان کو تحقیقات کے لئے طلب کیا ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو دو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔

ایف آئی اے اسلام آباد نے عمران خان کو سائفر سے متعلق تحقیقات کے لئے طلب کیا ہے، انہیں 3 نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی ائے لاہور نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 7 نومبر کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاونٹ اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہے، لہٰذا انہیں تحقیقات کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے اکاؤنٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا۔

FIA

اسلام آباد

imran khan

lahore

foreign funding case

Cypher