Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں: عظمیٰ بخاری

ان کے لوگ خونی انقلاب کی تیاری کر رہے ہیں۔
شائع 01 نومبر 2022 09:17pm
عظمیٰ بخاری (فوٹو:فائل)
عظمیٰ بخاری (فوٹو:فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود کہتے ہیں کہ مارچ حکومت کیخلاف نہیں، جن کیخلاف ہے ان کا یہ نام بھی نہیں لے سکتے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان دنگا فساد کر کے پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، ان کے لوگ خونی انقلاب کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پرابلم ہے کہ ان کو یا کوئی ایک ناپسند ہے یا کوئی بہت زیادہ پسند ہے جس کیلئے وہ اپنی کشتیاں جلا رہے ہیں، پروپیگنڈہ اور فتنے کا عالم یہ ہے کہ دو ڈی جیز کو سامنے آنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ملکی سلامتی کے ضامن ہیں جن کے پاس ساری معلومات ہوتی ہیں انہوں نے آکر بتادیا کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے،عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی کا اشو بنایا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا کہ لانگ مارچ حقیقی آزادی مارچ ہے، ہماری توقع ہے کہ جمع کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا، ایک پارٹی کو لوگ جی ٹی روڈ پارٹی کہتے تھے، ان کا آخری سیاسی جنازے میں بہت لوگ نکلنے ہیں اس لیے یہ مارچ لمبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو بیرونی اشارے پر بٹھایا گیا، ایبسولوٹلی ناٹ جن کو پسند نہیں آیا اور روس سے تیل منگوانا پسند نہیں تھا، پاکستان کی فارن پالیسی آزاد پسند نہیں تھی،اس لیے لوگوں کو خرید کے بٹھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اس اسمبلی کو ناجائز کہتے تھے اب ان کا بیٹا وزیر بن گیا ہے تو یہ ہی اسمبلی جائز ہے، 14 پارٹیاں ایک بندے کیخلاف الیکشن لڑتی ہیں اور 8 میں سے 7 جیت جاتا ہیں، عمران خان کے مقابلے میں 14 پارٹیاں 14 ہزار ووٹ نہیں لیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 11 سو ارب روپے این آر اور کے ذریعے معاف کیے گئے۔

تجزیہ نگار منیب فاروق نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی سیاست فرسٹریشن کا شکار ہے، ان کی سیاست آرمی چیف اور اس کی تعیناتی کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ عمران خان کو پڑ رہے ہیں لیکن عمران خان لانگ مارچ میں نمبرز سامنے نہیں لا سکے، عمران خان کو 2018 میں انتخابات جتوا کر لایا گیا، ان کو انسٹال کیا گیا۔

AAJ NEWS

faisla aap ka

Asma Shirazi