Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یکم نومبر کی تاریخ نے اداکارہ مایا کو کیوں جذباتی کردیا؟

والد کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
شائع 01 نومبر 2022 09:04pm

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتا دیا کی ان کی زندگی یکم نومبر کو کس طرح تبدیل ہوگئی۔

مایا علی نے اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’یکم نومبر، چاہے کچھ بھی ہو، یہ تاریخ میرے لیے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے اور شاید اس تاریخ نے مجھے بھی بدل دیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کچھ بھی آپ کو میرے پاس واپس نہیں لاسکتا، بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، ہر روز، ہر لمحہ اور ہر گھڑی‘۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر ان کے لیے ایصال ثواب کے لیے سورہ الفاتحہ پڑھیں اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یاد رہے کہ مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا اور وہ ان کے انتقال کے وقت پاکستان میں نہیں تھیں۔

ان کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

MAYA ALI