Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے 20 ملزمان گرفتار

ملزمان نے افغان باشندوں کو پاسپورٹ بھی بنا کردیئے، حکام
شائع 01 نومبر 2022 09:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور میں افغان باشندوں کے جعلی قومی شناختی بنانے والے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور اینٹی کرپشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی شناخت کارڈ بنانے والے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمان افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیتے تھے جب کہ ملزمان نے افغان باشندوں کو پاسپورٹ بھی بنا کردیئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

FIA

KPK

anti corruption

Afghan Immigrants

fake passport