Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی

عدالت نے نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے
شائع 01 نومبر 2022 07:08pm

معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے خلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔

کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس دوران اداکار فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت 5 نومبر جبکہ بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کو 29 نومبر تک ملتوی کردیا۔

اس موقع پر وکیل فیروز خان فائق جاگیرانی کا کہنا تھا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے،علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی۔

وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر علیزے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب علیزے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائے کیوںکہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کیلئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔

فیروز خان کے وکیل نے بچوں سے دادا دادی کے ملنے کی بھی درخواست دائر کردی۔

Feroze Khan

Alizah Sultan