Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوست مزاری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

دوست مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا
شائع 01 نومبر 2022 04:16pm

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

سماعت کے دوران اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔

اس موقع پر اینٹی کرپشن کی جانب سے دوست مزاری کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

punjab assembly

dost muhammad mazari