Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

چینی صدر، وزیراعظم سمیت دیگر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 12:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے، اعلی سطحی وفد بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا، چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم سمیت دیگر چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف چینی ہم منصب کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، ملاقاتوں اوراجلاسوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ چین ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، قائدین اسٹرٹیجک کوآپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعاون کے ایجنڈے پر پیش رفت متوقع ہے، مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج چین کے دورے پر روانہ ہورہا ہوں، چینی قیادت کے ساتھ بات چیت اہم شعبوں خصوصا ًسی پیک پر مرکوز ہوگی، سی پیک کا دوسرامرحلہ ترقی کے نئے دور کے آغاز کی نوید ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنائے گا، چین کی اقتصادی ترقی سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

china

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

xi jing ping