Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی فنکاروں کے ہیلووین پارٹی کیلئے دلچسپ لباس

ہیلووین منانے پر فنکاروں کو ناقدین کی تنقید کا سامنا بھی رہا
شائع 01 نومبر 2022 12:46am

پاکستانی فنکار مختلف مواقع پر جشن منانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ اداکار کسی بھی ثقافتی یا بین الاقوامی تقریب کو منانے یا دیکھنے کے لیے اپنی اضافی کوششیں کرتے ہیں ایسے میں فنکاروں کی جانب ہیلووین کے موقع پر بھی تصاویر پوسٹ کی گئیں۔

ہیلووین ایک ایسا جشن ہے جو بہت سے مغربی ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے،روایتی طور پر یہ مغربی ممالک میں آل ہیلوز ڈے کی شام کو منایا جاتا رہا ہے جس میں اس دنیا سے چلے جانے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

ایسے میں ماڈل و اداکارہ سبیکا امام، تارا محمود، صنم سعید، ایمن خان، منیب بٹ، ثروت گیلانی، نیہا تاثیر اور شرمیلا فاروقی سمیت کئی اداکاروں نے ہیلووین کے موقع پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں تاہم چند اداکاروں نے اپنی پرانی تصویریں شیئر کیں۔

اداکارہ زہرہ عامر نے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ ہیلووین منایا

ایسے میں پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلہ فاروقی بھی پیچے نہیں رہیں

پاکستانی فنکاروں کے کپڑوں اور حلیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جنہیں اُن کے مداحوں نے تو خوب سراہا لیکن اُس کے ساتھ ساتھ اُنہیں ناقدین کی تنقید کا سامنا بھی رہا۔

Halloween