Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت کا روس سے گندم برآمد کرنے کا فیصلہ

روس سے 372 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خرید جائے گی
شائع 31 اکتوبر 2022 11:28pm
کمیٹی کی وزارت توانائی کو بجلی کے ٹیرف پر کوئی اثر نہ ڈالنے کی ہدایت۔ فوٹو — فائل
کمیٹی کی وزارت توانائی کو بجلی کے ٹیرف پر کوئی اثر نہ ڈالنے کی ہدایت۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے گندم برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روس سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی امپورٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت روس سے 372 امریکی ڈالر فی میٹرک ٹن کے حساب سے گندم خرید جائے گی۔

ای سی سی نے پیٹرولیم کمپنیوں کے لئے پیٹرولیم مصنوعات پر 6 روپے فی لیٹر ‏مارجن کی وزارت توانائی کی سمری اور وزارتِ توانائی کی پاور پرچیز ایگریمنٹ ترمیم کی سمری منظور بھی کرلی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کو بجلی کے ٹیرف پر کوئی اثر نہ ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان انرجی ریوالونگ فنڈ کی سمری بھی ‏منظور کرلی۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

Wheat

Economic coordination committee (ECC)

Pakistan Russia