Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیا بچن سے شادی کیلئے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

آپ کو اپنے بہترین دوست سے شادی کرنی چاہیے، جیا بچن کا مشورہ
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2022 08:19am

ماضی کی معروف اداکارہ جیا بچن نے اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے شادی کیلئے رکھی گئی شرائط کا انکشاف کردیا ۔

اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو ”واٹ دا ہیل ناویا“ میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے دلچسپ انکشافات کئے ۔

جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام جاری رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 بجے تک کام کرنے والی بن جائے۔

جیا بچن نے مزید بتایا کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کے ساتھ اور اچھے پروجیکٹس میں کام کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امیتابھ بچن مجھے بلایا اور کہا کہ ’میرے والدین کہہ رہے ہیں کہ تم جیا کے ساتھ چھٹیاں منانے نہیں جا سکتے، اگر تم اس کے ساتھ چھٹیاں منانے جانا چاہتے ہو تو تم اس سے شادی کر لو۔ امیتابھ نے مجھ سے کہا کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ جس پر میں نے کہا کہ اچھا ہم اکتوبر میں شادی کرنے کا ارادہ کررہے تھے تو ٹھیک ہے ہم جون میں کریں گے‘۔

جیا نے بتایا کہ میں نے امیتابھ سے کہا کہ آپ کو میرے والدین سے بات کرنی پڑے گی جس پر انہوں نے میرے والد کو بلایا اور ان سے بات کی لیکن میرے والد بہت خوش نہیں تھے کیونکہ میرے والد کبھی نہیں چاہتے تھے کہ میں شادی کروں۔

پوڈ کاسٹ میں جیا بچن نے شادی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ رشتے کو دیرپا بنانے کیلئے ذہنی ہم آہنگی اور جسمانی کشش بہت اہم ہوتی ہے، میرے خیال میں آپ کو اپنے بہترین دوست سے شادی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی مسئلہ نہیں اگر (ناویا) ان کی نواسی بغیر شادی کے بھی بچہ پیدا کرلیں۔ ہم اپنے زمانے میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور آج بھی شاید لوگوں کو یہ بات قابل اعتراض لگتی ہولیکن میری نظر میں ان کا ایسا سمجھنا غلط ہے۔

جیا بچن اپنی اگلی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آئیں گی جو 2023 میں ریلیز ہوگی، فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں جبکہ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور شبانہ اعظمی نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Amitabah Bachan

jaya bachan