Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام ڈاؤن: ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس معطل ہونے کی اطلاع

ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس متاثر
شائع 31 اکتوبر 2022 09:59pm
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا
تصویر بزریعہ سوشل میڈیا

ہزاروں صارفین کی جانب سے شکایت سامنے آئی ہے کہ وہ میٹا کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”انسٹاگرام“ پر بنے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ”انسٹاگرام ڈاؤن“ ٹرینڈ کر رہا ہے اور کئی صارفین نے اپنے اکاؤنٹس معطل ہونے کی شکایت کی ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کی جانب سے پیر کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ، ”ہمیں معلوم ہے آپ میں سے کچھ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔ ہم اس کی وجہ تلاش کر رہے ہیں اور زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔“

انسٹاگرام کے ترجمان نے اکاؤنٹس کی معطلی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعدد انسٹاگرام صارفین نے ٹویٹ کیا ہے کہ ایپلی کیشن نے ان کے معطل شدہ اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے ای میل آئی ڈی اور فون نمبر مانگا ہے۔

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ ”Downdetector“ کے مطابق اب تک ہزاروں صارفین متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹویٹر

Instagram Down

Meta Inc